10سالہ بچے کا گردہ کہاں ہے؟
لندن ۔۔۔ قدرت کے کرشمے عجیب ہیں۔گردے کی خرابی عام سی بیماری بن کر رہ گئی ہے مگر یہاںرہنے والے 10سالہ بچے کی حالت اسلئے بھی دوسروںسے الگ اور منفرد ہے کہ اس کا گردہ اس کی ران میں چھپا ہوا ہے۔ ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کا کہناہے کہ یہ ایک انتہائی عجیب و غریب جینیاتی خرابی کا نتیجہ ہے او ریہ بیماری اتنی ہی منفرد قسم کی ہے کہ پہلے سے اسکا کوئی نام بھی طبی کتابو ںمیں نہیں ملتا۔ اسی لئے اس بیماری کو 10سالہ بچے ہمیش رابنسن کے نام سے منسوب کردیاگیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ اس میں ایک خاص قسم کے کروم کی کمی ہے ۔ اب اس نے اسی عجیب و غریب طبی نقص کے ساتھ زندگی گزارنا شروع کردی ہے تاہم اسے بات چیت کے لئے کمپیوٹر کا استعمال کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے اور اسکی وجہ یہ ہے کہ گفتگو کے وقت اسکا گردہ اسکا ساتھ نہیں دیتا۔ اس لئے خدشہ یہ ہے کہ مستقبل قریب میں بظاہر بے ضرر لگنے والی بیماری اس کے لئے جان لیوا ثابت ہو۔ بچے کی ماں کے رابنسن کا کہناہے کہ وہ ا پنے بچے کے مستقبل کا سوچ کر درد سر میں مبتلا ہوجاتی ہے مگر کوئی حل سامنے نظر نہیں آ رہا۔اعدادوشمار کے مطابق یہ صورتحال 900افراد میں سے کسی ایک کے ساتھ پیش آتی ہے جب اعضاءکی جگہ غیر معمولی طور پر تبدیل ہوجاتی ہے۔