لندن ۔۔۔ صحت کے حوالے سے خبریں جاری کرنے والی ویب سائٹ نے ادرک کے 15طبی فائدے بیان کئے ہیں۔ یہ کینسر کے خلیوں کو خودکار نظام کے تحت ختم کرتا ہے۔ سمندر کے سفر میں چکر یا گاڑی کی ڈرائیونگ سے ہونے والے سرکے درد میں بیحد مفید ہے۔ صبح کے وقت ادرک کی چائے درد دور کرنے میں بیحد موثر ہے۔ اس کے استعمال سے ناک میں بندش دور ہوجاتی ہے۔ یہ ڈائٹنگ کے دوران غذائی کمی میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔حاملہ خواتین کے لئے بیحد مفید ہے۔ کولون کا علاج ہے۔الزائمر سے بچنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ وزن گھٹانے میں بھی موثر ہے۔ معدے کی تیزابیت کو کم کرتا ہے۔ پیٹ میں گیس کا مسئلہ بھی حل کرتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے۔