Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان

لاہور: ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیم کے خلاف کراچی میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور دبئی میں آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ویمنز کرکٹ اسکواڈ  کا اعلان کردیا گیا۔ بسمہ معروف کو دونوں ٹیموں کی قیادت سونپی گئی ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانابیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، نشرا سندھو، نتالیہ پرویز، نداڈار، ثناءمیر اور سدرا امین شامل ہیں۔دوسری جانب دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ ون ڈے سیریز کیلئے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ون ڈے میچز کیلئے بھی بسمہ معروف کو کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ ان کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، نشرا سندھو، ندا ڈار، صبا نذیر، ثناءمیر، سدرا امین، سدرا نواز اور عمائمہ سہیل شامل ہیں۔ واضح رہے پاکستان ویمنز ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو کھیلے گی جبکہ ایک روزہ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو ہوں گے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: