آسٹریلین اوپن: رافیل نڈال اور ڈوکووچ فائنل میں آمنے سامنے ہونگے
میلبورن:سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک مرتبہ پھر روایتی حریف رافیل نڈال اور نوواک ڈوکووچ مدمقابل ہوں گے ۔ دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون سربیا کے نوواک ڈوکووچ نے فرانس کے نوجوان کھلاڑی لوکاس پولی کو آسانی سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ رافیل نڈال پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔نوواک ڈوکووچ7ویں مرتبہ آسٹریلین اوہن کے فائنل میں پہنچے ہیں۔ دونوں کھلاڑی اس رینکنگ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں اور شائقین کو ایک اور شاندار فائنل دیکھنے کا موقع ملے گا۔دوسرے سیمی فائنل کے دوران نوواک ڈوکو وچ نے 28ویں سیڈ فرانس کے لوکاس پولی یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6، 2-6 اور 2-6 سے ہرایا۔عالمی نمبر 2 رافیل نڈال نے بھی سیمی فائنل میں یونانی کھلاڑی ا سٹیفانوس کو اسٹریٹ سیٹس میں 2-6، 4-6 اور 0-6 سے زیر کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ڈوکووچ اور نڈال اس سے قبل 2012 ءکے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں بھی مدمقابل آچکے ہیں جو اب تک کا طویل ترین گرینڈ سلام فائنل ثابت ہوا ہے۔5 گھنٹے 53 منٹ تک جاری رہنے والے اس فائنل میں ڈوکووچ نے آخری سیٹ 5-7 سے جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں