الحدیدہ۔۔۔ کنگ سلمان سنٹر برائے انسانی امداد نے اب تک 4983 یمنی متاثرین کو امداد پیش کی ہے۔ کنگ سلمان سنٹر برائے انسانی امداد نے کہا ہے کہ یمنی شہر الحدیدہ اور اس کی کمشنری الخوخہ میں یکم نومبر 2018ءسے 25 جنوری 2019ءتک کے اعدادوشمار جاری کئے ہیں۔ سنٹر کے تحت یہاں قائم میڈیکل کیمپ میں قرب و جوار کے مریض علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں۔ مریضو ں کو اس سہولت کے علاوہ مفت ادویہ اور بچوں کا خشک دودھ فراہم کیا جاتا ہے۔ وبائی امراض سے بچنے کیلئے متاثرین کو ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں۔