Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاپتہ افراد کے مسئلہ پر کام کر رہے ہیں،وزیر اعلی بلوچستان

کراچی ....وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے سسٹم بہتربنانے کی ضرورت ہے۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔سی پیک ایک کڑی ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے۔ بانی پاکستان کے مزارپرحاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بانی پاکستان سے ہمیشہ بہت اچھے تعلقات رہے جوہمارے قائدین کی محنت کا نتیجہ تھے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا اولین مقصد عوامی مسائل کا فوری حل ہے۔بلوچستان نئی وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ترقی کے حوالے سے کام کررہی ہے۔ سی پیک ایک کڑی ہے۔ مجموعی طورپرپورے بلوچستان کی ترقی کے لئے اقدامات کرینگے۔ سعودی عرب بہت جلد گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا۔ انہوںنے کہاکہ پرانے مسائل اورترقی کے لئے میکنزم بنا رہے ہیں۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان میں ایک عرصے سے چل رہا ہے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے بھی کام ہورہا ہے ہم نے نشاندہی کرائی ہے اورہرقیمت پربلوچستان کے مسائل حل کرینگے۔ 

شیئر: