Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کپور کی ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز ہوگی

بالی وڈا سٹار شاہد کپور کی فلم ‘کبیر سنگھ‘ رواں برس ریلیز کی جائے گی۔ شاہد کپور آج کل اپنی نئی فلم ‘کبیر سنگھ ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔ کبیر سنگھ ، ہندوستانی تیلگو فلم ’ارجن ریڈی کا ری میک‘ ہے ۔فلم کی کہانی ایک ایسے سرجن کے گرد گھومتی ہے جس کی دوست کسی اور سے شادی کرلیتی ہے جس کے بعد سرجن بہت سے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔فلم میں ’کبیر سنگھ’ کا کردار شاہد کپور ادا کررہے ہیں۔یہ فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔
 
 

شیئر: