ریاض۔۔۔ محکمہ شماریات نے اعلان کیا ہے کہ 2018ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران سعودیوں میں بے روزگاری کی شرح گھٹ کر 12.8فیصد ہوگئی۔15برس اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کے اعدادوشمار یہی بتا رہے ہیں۔ محکمہ نے 2018ءکی تیسری سہ ماہی سے متعلق لیبر مارکیٹ کے اعدادوشمار اتوار کو جاری کردیئے۔اسکے بموجب سعودی خواتین میں بے روزگاری کی شرح 31.1فیصد سے گھٹ کر 30.9فیصد رہ گئی جبکہ سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 7.6فیصد سے گھٹ کر 7.5فیصد ہوگئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روزگار کے متلاشی سعودیوں کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے۔ انکی تعداد 923504رہ گئی ہے جبکہ اس سے قبل 1118801تھی۔