Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کرنسی میں القدس کی تصویر

ریاض۔۔۔۔۔سعودی عوام نے واضح کیا ہے کہ قبلہ اول مسجد اقصیٰ ہمارے دل اور دماغ میں بسا ہوا ہے۔ کل بھی یہ قضیہ زندہ تھا آج بھی ہے اور آئندہ اسے زندہ رکھا جائے گا۔ سعودی کرنسی میں القدس کی تصویر پہلے بھی تھے اب بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ مملکت میں متعین فلسطینی سفیر باسم آغانے الحیات کو بتایا کہ مختلف ممالک سعودی تشخص کو اپنے شہریوں کے وجدان میں زندہ تابندہ رکھنے کیلئے ڈاک ٹکٹ جاری کرتے ہیں لیکن سعودی عرب میں ڈاک ٹکٹوں پر مسجد اقصیٰ اور گنبد صخرا کے فوٹوہیں۔ کرنسی پر بھی قبلہ اول کی تصویر جگمگا رہی ہے۔

شیئر: