اے سی سی ویسٹرن ریجن ٹی ٹوئنٹی: سعودی عرب نے چیمپیئن شپ جیت لی
اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ویسٹرن ریجن 19-2018 کے فائنل میں سعودی عرب نے قطرکو کھیل کے تمام شعبوں میں آوٹ کلاس کرتے ہوئے8وکٹوں سے شکست دیکرچیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ایس سی سی میڈیا کوآرڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق مسقط عمان کے او سی ون گراونڈ پر فلڈ لائٹس میں کھیلے گئے فائنل میں سعودی ٹیم کے کپتان شعیب علی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ قطر کے اوپنرز صرف 23رنز پر آوٹ ہوگئے۔ مڈل آرڈر محمد تنویر27 رنزاور تیمور سجاد نے چوتھی وکٹ پر 50رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کو سہارا دیا۔ تیمور نے 38گیندوں پر 3چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے 68 بنائے۔ انھوں نے نعمان سرور کے ساتھ ملکر 5ویں وکٹ کی شراکت میں 59 قیمتی رنز کا اضافہ بھی کیا۔ نعمان 30رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔محمد ندیم نے 33رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ قطر نے مقررہ 20اوورز کے اختتام پر 6وکٹوں کے نقصان پر 157رنز اسکور کیا۔جواب میں سعودی عرب کو 7.85 رنز کی اوسط سے وننگ ٹارگٹ ملا جو اس 10.52رنز کی اوسط سے 15.3اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنرز ساجد عمران چیمہ اور شمس الدین پرات نے تیز رفتاری سے اننگز کا آغازکیا اور پہلے 2اوورز میں 28رنز بنائے۔ شمس الدین نے اپنی جارحانہ اننگ جاری رکھتے ہوئے 48 گیندوں پر 6چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 88رنز بناکر رنز ناقابل شکست رہے۔ انھوں نے فیصل خان کے ساتھ ملکر 7.5 اوورز میں دوسری وکٹ کی پارٹنرشپ میں 77رنز کا اضافہ کیا۔ فیصل نے 3چھکوں اور 4چوکوں کی مدد 15گیندوں پر 36رنزبنائے۔ ملک محمد نعیم 17رنز ناٹ آوٹ اور ساجد عمران 16رنز بناکر نمایاں رہے۔ شمس الدین مین آف دی میچ قرار پائے ۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں