Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10بچوں کی ماں نے دوستی کی راہ میں حائل بیٹے کو قتل کردیا

نئی دہلی۔۔۔مشرقی دہلی کے نیو اشوک نگر علاقے میں ماں کو راہ راست پر لانے کی کوشش بیٹے کیلئے مہنگی پڑگئی۔دراصل ضلع بستی کا رہنے والا رویندر اپنی ماں سبھدرا دیوی اور دوست اجیت کے ساتھ اشوک نگر میں کرائے کے مکان میں رہ رہا تھا۔سبھدرا کی دوستی اجیت سے ہوگئی جسکی وجہ سے بیٹا اور ماں میں اکثر جھگڑا ہونے لگا۔گزشتہ روز جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ سبھدرا نے اپنے دوست اجیت کے ساتھ مل کر بیٹے گلا گھونٹ دیا اور سر پر اینٹ مار کر ہلاک کردیا۔ اجیت اور سبھدرا نے واردات کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی اور ایمبولینس طلب کی ۔ ایمبولینس کے ڈرائیور کوقتل کا شبہ ہوا تو اس نے پولیس کو مطلع کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں خون میں لت پت لاش کمرے سے برآمد ہوئی۔دریں اثنا آزاد پور میں رہنے والی رویندر کی بہن بھی آگئی ۔ اس نے پولیس کو ماں اور اس کے دوست کے بارے میں پوری کہانی سنائی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد خاتون اور اجیت کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران اجیت نے بتایا کہ ہفتہ کی رات 9بجے رویندر مکان پر پہنچا اور اس نے ماں کوغیر اخلاقی عمل میں ملوث پایا جس پر بیٹے اور ماں میں جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران سبھدرا نے میرے ساتھ مل کر رویندر کا گلا چادر سے گھونٹ دیا اور سر پر اینٹ دے ماری جس سے رویندر کی موت ہوگئی۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -بابری مسجدکیس کی سماعت پھر ملتوی

شیئر: