Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالو پرساد کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت

نئی دہلی۔۔۔دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے آئی آر سی ٹی سی منی لانڈرنگ کیس میں آرجے ڈی کے سربراہ اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد ، اہلیہ رابڑی دیوی ،بیٹے تیجسوی اور دیگر کو راحت دیتے ہوئےعبوری ضمانت دیدی۔لالو خاندان پر اس معاملے میں منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کئے گئے۔عدالت نے تینوں کو ایک لاکھ روپے کے بانڈاور نجی معاہدے پرضمانت دی ۔اس معاملے کی آئندہ سماعت 11فروری کو ہوگی۔اس سے قبل آئی آر سی ٹی سی گھوٹالہ سے متعلق 2معاملات میں دہلی کی ایک عدالت نے19جنوری کو لالو پرساد کی ضمانت کی میعاد 28جنوری تک بڑھا دی تھی ۔ خصوصی جج ارون بھاردواج نے ان معاملات میں لالو پرساد، ان کی اہلیہ رابڑی دیوی ، بیٹے تیجسوی یادو اور دیگرافراد کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ سنایا۔ یہ معاملہ آئی آر سی ٹی سی کے 2ہوٹلوں کے چلانے کا ٹھیکہ نجی کمپنیوں کے سپرد کرنے کی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -رام گڑھ اسمبلی نشست کیلئے ووٹنگ کا آغاز

شیئر: