Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وفاقی اداروں کی نجکاری نہیں ہوگی ، سومرو

سکھر...وفاقی وزیر برائے نجکاری میاں محمد سومرو نے کہاہے کہ وفاقی اداروں کی نجکاری نہیں کی جائیگی۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی ۔موجودہ حکومت کی ترجیح اداروں کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنا ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنچز سے چھٹکارا دلایا جا سکے ۔ عوام کے تعاون سے ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ سکھر میں ف لیگ کے صوبائی رہنما ایڈوکیٹ سید شفقت شاہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ سندھ کی موجود حالت زار دیکھ کر افسوس ہوتا ہے ۔ سندھ کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا ۔ پی پی حکومت نے سندھ کو کرپشن کے ذریعے بہت بڑا نقصان پہنچایا ہے ۔ہمارا مقصد صرف عوام کی خدمت کرنا ہے اور وہ ہم بخوبی کر رہے ہیں ۔

شیئر: