رام مندر کی تعمیر پر توہین عدالت کے مرتکب کو جیل بھیجدیا جائے، اعظم خان
لکھنؤ - - - -سماجوادی پارٹی کےرہنما اورسابق وزیرمحمداعظم خاں نے سیتاپور میں ایک بڑے جلسے عام کوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ رام مند ر کی تعمیر کے سلسلے میں جوبھی عدالت کی توہین کا مرتکب ہو اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیاجاناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے جس طرح رام مند رکی تعمیرکے سلسلے میں بیان دیاہے کہ اگرعدالت اس کا فیصلہ نہیں کرسکتی تویہ مسئلہ میرے ذمہ کردیاجائے میں 24گھنٹے کے اندر حل کرکے مندر کی تعمیر کرادوں گا۔اعظم خاں نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی نے سپریم کورٹ کی سراسر توہین کی ہےاس لئے انہیں گرفتار کرکے توہین عدالت کے الزام میں جیل بھیجاجاناچاہئے۔