Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا: داعش کا فوجی قافلے پر حملہ ،30 ہلاک

ابوجا۔۔۔ نائیجیریا میں داعش نے فوجی قافلے پر حملہ کر کے 30 اہلکاروں کو قتل کر دیا ، متعدد زخمی ہیں۔نائیجیرین فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں ریاست بورنو کے ایک گاﺅں میں داعش جنگجوﺅں کے حملے میں 8 فوجی اہلکاروں کے زخمی اور ایک کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آزاد ذرائع نے نائیجیرین فوج کے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے فوجی قافلے پر حملے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عینی شاہدین بھی حکومتی اعداد وشمار کو کم قرار دے رہے ہیں۔نائیجیریا میں رواں برس فروری میں عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں تاہم سیکیورٹی کی مخدوش صورت حال کے باعث الیکشن کا عمل مکمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
 

شیئر: