شاہ محمود سےامریکی سینیٹرکا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی سینیٹر نے وزیر خارجہ سے اپنے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور،افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاءاور طالبان سے مذاکرات میں پیش رفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔