گلوکارہ گل پانڑہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر
پشاور: پشتو زبان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کو پی ایس ایل 4کی فرنچائز پشاور زلمی کے ساتھ ساتھ زلمی فاونڈیشن اور گلوبل زلمی کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے گل پانڑہ کو ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا گل پانڑہ سیزن ون سے پشاور زلمی کی سپورٹر رہی ہیں اب وہ پشاور زلمی کے ساتھ زلمی فاونڈیشن کی سرگرمیوں خصوصا ویمن اینڈ یوتھ امپاور منٹ میں بھی شریک رہیں گی۔ گلو کارہ گل پانڑہ نے بھی پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پوری امید ہے کہ ٹیم زلمی پی ایس ایل 4 میں اپنی کارکردگی سے پھر شائقین کرکٹ کا دل جیتنے میں کامیاب رہے گی۔ انہوں نے زلمی فاونڈیشن کے ذریعے خیبرپختونخوا میں ویمن اینڈ یوتھ امپاورمنٹ اور زلمی اسکول لیگ، زلمی مدرسہ لیگ اور ہائیر زلمی پراجیکٹ جیسے مثالی پروگرام منعقد کرنے پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کو مبارکباد دی۔واضح رہے گل پانڑہ نے پی ایس ایل سیزن ون کے لیے پشاور زلمی کا نغمہ بھی تیار کیا تھا جس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔ جلد گل پانڑہ سیزن4 کیلئے بھی زلمی ٹیم کا خاص نغمہ ریلیز کریں گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ "اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں