ہند کے یوم جمہوریہ جشن میں گورنر ریاض کی شرکت
ریاض ۔۔۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر ریاض کے ڈپلومیٹک انکلیو کے قصر ثقافت میں منعقدہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ پروگرام میں شرکت کی۔ ہندوستانی سفیر احمد جاوید نے تقریب گاہ پہنچنے پر گورنر ریاض کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سفارتخانے کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ سیکریٹری خارجہ برائے پروٹوکول عزام القین اور سعودی عرب میں متعین مختلف ممالک کے سفارتکار بھی یوم جمہوریہ ہندکے پروگرام میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے تھے۔