ایران، فرانس کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتا، بہرام قاسمی
تہران۔۔۔ ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران، فرانس کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ ترجمان کے مطابق وہ بیلسٹک میزائل منصوبوں کے حوالے سے فرانس کے ساتھ بات چیت کی توثیق نہیں کر سکتے۔ ان کے بقول ایرانی میزائل منصوبہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اس پر صرف داخلی سطح پر ہی بات چیت ممکن ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روزکہا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ بیلسٹک میزائل کے موضوع پر جاری مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو فرانس ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر تیار ہے۔