Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس کی رقم کی خاطر آر ایس ایس رہنما نے ملازم کو قتل کردیا

رتلا م۔۔۔۔۔مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام میں آر ایس ایس رہنما کے قتل کے معاملے میں پولیس نے حیران کن انکشاف کیا ۔پولیس نے بتایا کہ انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لئے آر ایس ایس رہنما ہمت پاٹيدار نے قتل کی سازش رچی اور اپنےملازم کا قتل کرکے خود کو مردہ قرار دے دیا تھا۔ ہمت پاٹيدار نے شناخت چھپانےکیلئے ملازم کی لاش نذرآتش کردی۔ابتدائی تحقیقات میں اہل خانہ نے میت کی شناخت کپڑوں اور لاش سے برآمد ہونیوالی اشیاء سے کی تھی۔ تحقیقات کے بعدپتہ چلا کہ ہمت پاٹيدار کے کھیت پر کام کرنے والاملازم مدن بھی غائب ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آر ایس ایس کارکن ہمت پاٹيدار نے قرض ادا کرنے کی خاطرانشورنس کے20 لاکھ روپےحاصل کرنےکیلئےمدن کو قتل کرنے کی سازش رچی اوراسےقتل کے بعد اس کی لاش کو اپنے کپڑے پہنا دیئے مگر اس کا انڈرویئر نہیں تبدیل کرسکاجسے مدن لال کی بیوی نے پہچان لیا۔مدن کے والد نےبیٹے کے جوتے اور کپڑے پہچان لئے اس پر پولیس کو شک ہوااور ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹ سے معلوم ہوا کہ لاش ہمت پاٹیدار کے ملازم مدن کی ہے ۔پولیس نے ہمت پاٹيدار کی گرفتاری کیلئے 10 ہزار روپے  انعام کا اعلان کیاکردیا۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کمل ناتھ اورزیر داخلہ بالا بچن نے کہا کہ قتل کے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:- - -  - -سابق وزیر ریلوے جارج فرنانڈیز چل بسے

 

شیئر: