Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لورالائی میں دہشت گرد حملہ،مرنے والے 10 ہوگئے

 لورالائی ...لورالائی میں ڈی آئی جی آفس پر دستی بم حملے اور فائرنگ سے9 پولیس اہلکاروں سمیت10 افراد ہلاک ہوئے ۔ جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے ۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں کلاس فور ملازمین کی بھرتی کے لئے ٹیسٹ کے دوران دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی۔ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس اہلکاروں سمیت20 زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔2 کی حالت تشویشناک ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور مارے گئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

شیئر: