Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے،دفتر خارجہ

  اسلام آباد...ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی آزاد شہری ہے ۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد آسیہ بی بی اپنی نقل و حرکت میں مکمل آزاد ہے اور کہیں بھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف قاری سلام کی نظرثانی درخواست مسترد کردی تھی۔

شیئر: