اعصام الحق نے آسٹریلین اوپن میں ناکامی کی وجہ بتا دی
جمعرات 31 جنوری 2019 3:00
لاہور : پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ آسٹریلین اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ گزشتہ روز لاہورکے باغ جناح ٹینس کورٹس پر پریکٹس کے دوران اعصام الحق نے کہا کہ محنت کر رہاہوں کہ ٹاپ ٹوئنٹی میں واپس آوں اور پاکستان کا نام روشن کروں۔ پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کھیل کے لیے اچھا کام کر رہی ہے اورلاہور سمیت دیگر شہروں میں ضلعی سطح پر ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں، ان ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ دیکھ رہا ہوں جو خوش آئند ہے۔اعصام الحق نے کہا کہ پنجاب کی طرح دوسرے صوبوں کی ایسوسی ایشن کو بھی ٹورنامنٹس کروانے چاہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں فٹنس بحال کروں، بلغاریہ میں ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جا رہا ہوں امید ہے وہاں میری کارکردگی اچھی رہے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں