Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں برفباری سے نظام زندگی معطل

لندن ....برطانیہ میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول، رابطہ سڑکیں بند اور سیکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔ مانچسٹر اور لنکا شائر ایئرپورٹس پر شدید برفباری کے باعث رن وے بند کردئیے گئے۔ یورپ کے مختلف ملک ان دنوں سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔لندن میں سیزن کی دوسری برف باری ہوسکتی ہے۔

شیئر: