Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنزٹی ٹوئنٹی:ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 71رنزسے شکست دیدی

کراچی: ویسٹ انڈین ویمنزکرکٹ ٹیم نے3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 71 رنز سے شکست دے دی۔161کے ہدف کیلئے پاکستان کی پوری ٹیم 89رنز پر آوٹ ہوگئی۔ 15 برس بعد پاکستان آنے والی ویسٹ انڈین ویمنز کرکٹ ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا آغازکامیابی سے کیا ہے ۔ سخت ترین سیکورٹی میں ساوتھ اینڈ کلب گراونڈ پرکھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا ایگیولیرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، گزشتہ رات کی بارش کا مہمان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹوں پر 160 رنز بنائے۔ ڈینڈرہ ڈوٹن نے 60 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار جارحانہ ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ چیڈن نیٹن نے بھی آوٹ ہوئے بغیر 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بارش کے باعث گراونڈگیلی ہونے کی وجہ سے پاکستانی فیلڈرز نے گرنے کے خوف سے متعدد کیچز ڈراپ کردئیے۔ جوابی بیٹنگ میں پاکستانی ٹیم مکمل فلاپ نظرآئی اور ہدف کے تعاقب میں آدھے راستے میں ہمت ہار گئی جب 89 رنز پر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔ کپتان بسمہ معروف38 اور جویریہ خان 19 کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں نہ جا سکی۔ سدرہ امین 2،عمیمہ سہیل 3، ارم جاوید7، عالیہ ریاض6، ندا ڈار2، ثناء میر2 اور ایمن انور 4 رنزبنا سکیں جبکہ سدرا نواز اور نشرح سندھواسکور میں حصہ نہ ڈال سکیں۔ شمیلہ کونئیل نے 29 رنز کے 3 وکٹیں جبکہ شاکیرہ سلمان نے 8 اور انیسہ محمد نے 17 رنز دے کر2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دنیرہ اور ایفے فلیچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔ ڈینڈرہ ڈوٹن نے 90رنزکی خوبصورت اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کااعزاز حاصل کیا۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: