Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صومالیہ میں امریکی ڈرون حملہ ،24شدت پسند ہلاک

واشنگٹن.... امریکہ نے افریقی ملک صومالیہ میں ڈرون حملے میں 24 مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ حملے میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق الشباب سے تھا۔افریقہ میں امریکی کمانڈ کے مطابق یہ حملہ حَرن کے علاقے میں کیا گیا ۔ امر یکہ نے گزشتہ برس الشباب کے خلاف ایسے 50 فضائی حملے کئے تھے۔ امر یکہ ایسے حملے زیادہ تر ڈرون کے ذریعے کرتا ہے۔

شیئر: