رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے،حماد اظہر
لاہور ...وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ ا سمگلنگ روکنے کے لئے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگا رہے ہیں۔ ا سمگلنگ کی روک تھام سے باڑ لگانے کا خرچہ ایک سال میں پورا ہو سکتا ہے۔۔صنعتوں کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔ آئندہ بجٹ میں ٹیکسوں کے قوانین میں بھی ترامیم لائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ رئیل ا سٹیٹ سیکٹر کیلئے قانون سازی کرینگے اور ٹیکس نیٹ میں لائیں گے۔ نہیں چاہتے کہ سارا پیسہ پلاٹوں پر لگے۔پراپرٹی اور پلاٹوں میں سپیکولیشن ہو رہی ہے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صرف تعمیرات کی حد تک ہونا چاہئے۔ رئیل ا سٹیٹ عوام کیلئے سستی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتیں اور زراعت میں بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، یہ ببل اکانومی نہیں چاہتے، صنعت چلے گی توہمیں پیشہ واپس آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بوجھ ڈالے بغیر عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔جس راستے پر ہمیں معیشت ملی اگر اسی راستے پرچلتے تو خسارہ 7 فیصد تک بڑھ جاتا۔