کشمیریوں کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا،دفترخارجہ
اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کشمیر میں مظالم کی مذمت کی ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کے دورہ کشمیر سے پہلے ہند بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔ ہندوستانی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز اور بڑھا دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے وادی میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن ہند یاد رکھے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔