Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ

لاہور ... سابق وزیراعظم سابق نواز شریف کا سروسز اسپتال میں میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔طبی معائنے کے لئے چوتھا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ سروسز اسپتال کے وی آئی پی روم کو سب جیل قرار دیا گیا ہے ۔ نئے میڈیکل بورڈ میں پروفیسر ڈاکٹر محمود، ڈاکٹر کامران چیمہ‘ ڈاکٹر ساجد نثر شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر ماہر امراض قلب کو بلایا جائے گا۔ نواز شریف کی سیکیورٹی کیلئے پولیس نے پلان جاری کردیا ۔ وارڈ کے باہر جیل کا عملہ تعینات ہوگا۔ کمرے تک صرف میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کو رسائی ہوگی۔ 

شیئر: