العلا۔۔۔۔ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا ہے کہ العلا کمشنری میں مدائن صالح کے تاریخی علاقہ کا دورہ کیا۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر جاری کرتے ہوئے انہوں کہ کہا ہے کہ مدائن صالح میں انسانی تاریخ کا ورثہ قابل دید ہے۔ یہاں بلند وبالا پہاڑوں کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ انسانی تاریخ کی کئی تہذیبیں موجود ہیں۔ مجھے یہاں آکر بڑی خوشی ہوئی۔ واضح رہے کہ دبئی کے حکمران اپنے صاحبزادے شیخ حمدان کے ساتھ طنطورہ میلے میں شرکت کے لئے العلاآئے تھے۔ یہاں خلیجی ممالک کے گھڑسواروں کے درمیان ہونے والی مقابلے میں بھی شرکت کی۔