طائف: 8سالہ بچے کو کچلنے والا ڈرائیور فرار
طائف ۔۔۔ یہاں ایک نامعلوم ڈرائیور 8سالہ بچے کو کچل کر فرار ہوگیا۔ بچے کی چیخیں اور اس کا خون میں لت پت ہونا ڈرائیور پر کوئی اثر نہ ڈال سکا۔تفصیلات کے مطابق طائف کے الطحلاوی محلے کا ایک خاندان اپنے 8سالہ بچے ھشام الحارثی کے حادثے کا شکار ہوجانے پر سوگوار ہوگیا۔ بچہ پرائمری اسکول کی پہلی کلاس کا طالب علم تھا۔ اپنے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ سڑک سے گزر رہا تھا۔ جی ایم سی کا ڈرائیور اسے کچل کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے تلاش شروع کردی۔