ایران کے میڈیم رینج کروزمیزائل کا تجربہ
تہران.... ایران نے میڈیم رینج کروز میزائل کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر دفاع امیرحاتمی نے بتایا کہ ہویزہ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا جو 1350 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ یہ میزائل کم سے کم وقت اور بہت نیچی پرواز کرسکتا ہے ۔ کروز میزائل ایران کے سومار گروپ کا حصہ ہے جسے پہلی مرتبہ 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا ہدف 7 کلومیٹر تھا ۔ ایران نے 2015 میں امر یکہ اور یورپی ممالک سے ہونے والے جوہری معاہدے میں رضاکارانہ طور پر اپنے میزائل کے ہدف کو 2 ہزار کلومیٹر تک محدود رکھنے کا اعلان کیا تھا ۔