ویمنز ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے آخری میچ جیت لیا
کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 12 رنز سے جیت لیا۔ساوتھ اینڈ کلب گراونڈ پرکھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر138 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینڈرہ ڈوٹن نے 29 گیندوں پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 46 رنز کی اننگز کھیلی، چیڈن نے 29 رنز بنائے، کپتان مرییسا نے 14 رنز جوڑے،شمین کیمل 9 رنز بنا سکیں۔ پاکستان کی طرف سے انعم امین نے 3 اور ثناء میر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیں پاکستان نے ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کی، پہلی وکٹ 13 رنز پر ہی گرگئی جب جویریہ خان 8 گیندوں پر 10 رنز جوڑ کر شاکیرہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئیں، پاکستان کو دوسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا،کپتان بسمہ معروف 16 گیندوں پر 19 رنز بنا کر فلیچر کی گیند پر بولڈ ہوگئیں، 70 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی چوتھی وکٹ عمیمہ سہیل کے اسٹمڈ ہونے پر گری، 24 گیندوں پر 28 رنز بنائے ۔80 رنز پر پاکستان کا چوتھا نقصان ہوا، ارم جاوید 7 گیندوں پر اتنے ہی رنز بنا کر کرشیما کو وکٹ دے بیٹھیں۔ ندا ڈار نے 40گیندوں پر 53 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے،عالیہ ریاض 23 گیندوں پر 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہیں،کرشیما نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ شاکیرہ اور ایفے فلیچر کے حصہ میں ایک، ایک وکٹ آئی۔3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے ویسٹ انڈیز ٹیم نے جیت لی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں