Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلی فورنیا میں طیارہ گر کر تباہ ،2ہلاک

واشنگٹن ...امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ گرنے سے 2 گھروں میں آگ لگ گئی ۔ا بتدائی اطلاعات کے مطابق 2 انجنوں والا سیسنا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد رہائشی علاقے میں جا گرا۔ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ2 کو اسپتال لے جایا گیا۔ یہ واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والے افراد طیارے میں سوار تھے یا ہلاکتیں زمین پر ہوئیں۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

شیئر: