نواز شریف اور فضل الرحمان جیل میں ایک ساتھ؟
اسلام آباد...وفاقی وزیربرائے امور کشمیرو وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپو ر نے جے یو آئی ف کے امیر اور پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے سابق سربراہ مولانا فضل الرحمن پر کشمیر کمیٹی کا فنڈ ہڑپ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر انکوائری ہو رہی ہے۔ ہو سکتا ہے فضل الرحمان اور نواز شریف جیل میں ایک ساتھ ہوں۔ میڈیا سے گفتگو اور ٹی وی انٹرویو میںانہوں نے دعوی کیا کہ مولانا فضل الرحمن پیسہ کھانے کے لئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے۔انہوں نے ہمیشہ شہیدوں کے خون سے پیسہ بنایا ۔کشمیر کمیٹی نے آج تک کشمیریوں کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت مودی سرکار سے تعلقات بنانے میں لگی رہی ہم کشمیرکے معاملے پردیگرملکوں کو آگاہ کریں گے،فلم بنارہے ہیں۔ دنیا کوکشمیر میں ہندوستانی مظالم کاچہرہ دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی سے مذاکرات کی بات اس لئے کی تاکہ دنیاکوبتایاجائے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ ہماری امن کی بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔