Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باربی کیو شنواری تکہ بڑھائے بھوک اور دستر خوان کی زینت‎

اجزاء:۔
چکن ڈرم اسٹکس۔ بارہ عدد
کچری پاؤڈر۔ایک چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ۔ ایک چائے کا چمچ
بھنا کٹا زیرہ۔ ایک چائے کا چمچ
تیل ۔فرائی کے لیے
نمک ۔ حسب ذوق
تازہ لیموں کا رس ۔ ایک چوتھائی کپ
کوئلہ ۔ ایک عدد
پراٹھے ۔ سرونگ کے لیے
سلاد ۔ سرونگ کے لیے
رائتہ ۔سرونگ کے لیے
ترکیب:چکن ڈرم اسٹکس کو نمک، میٹ ٹینڈر رائزر اور لہسن کا پیسٹ لگا کر ایک گھنٹہ میری نیٹ کریں۔اب ان چکن ڈرم اسٹکس کو 8 سے10 منٹ تک اسٹیم کر کے ٹھنڈا کرلیں۔اس کے بعد گرم تیل میں ڈیپ فرائی کریں،یہاں تک کہ گولڈن براؤن ہو جائیں۔ایک برتن میں ڈرم اسٹکس رکھیں۔پھر اس کے بیچ میں گرم کوئلہ رکھیں اور تیل ڈال کر تھوڑی دیر ڈھک دیں، تاکہ باربی کیو کا دھواں آجائے ۔ کوئلے کو ہٹائیں۔اوپر سے کٹی کالی مرچ،بھنا کٹا زیرہ اور لیموں کا رس چھڑک دیں۔پراٹھا، چپاتی یا کلچے کے ساتھ سرو کریں۔
 

شیئر: