قطیف۔۔۔ سعودی وزارت تجارت و سرمایہ کاری کی نگراں اور سراغ رساں ٹیموں نے قطیف کے ایک گودام پر چھاپہ مار کر مختلف قسم کی گیارہ ہزار سے زیادہ مرغیاں ضبط کرلیں۔ 2 ماہ سے زیادہ عرصہ سے گودام پر نظر رکھی جارہی تھی۔ 7 ہزار سے زیادہ مرغیوں کے پیکٹوں پر معلومات درج نہیں تھیں جبکہ ان پر معروف تجارتی کمپنیوں کے لیبل چسپاں تھے۔ گودام سے 4غیر قانونی تارکین گرفتار کر لئے گئے۔ چھاپہ مہم میں سیکیورٹی اہلکاروں نے تعاون لیا گیا۔ ضبط کی گئی مرغیوں میں 4 ہزار سے زیادہ زائد المیعاد تھیں۔ جعلی اسٹیکرز بھی ضبط کئے گئے۔ ضبط شدہ مرغیاں تلف کرا دی گئیں جبکہ گودام کے مالک کو قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیا گیا۔