Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم مودی کے سنیاس لیتے ہی سیاست کو خیر بادکہہ دونگی، اسمرتی ایرانی

 پونے۔۔۔مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر موی جس دن سیاست سے سنیاس لینگے اسی دن میں بھی ہندوستانی سیاست کوخیر باد کہہ دونگی۔انہوں نے یہ بات ’’ورلڈ کاؤنٹ مہوتسو‘‘ میں بات چیت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ وزیر اعظم مودی اور پارٹی کے ممتاز رہنما اٹل بہاری واجپئی اور دیگر سینیئر رہنماؤں کی سرپرستی میں مجھے خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔حال ہی میں ایرانی کوپارٹی کا ترجمان بنایا گیا ہے کیونکہ وہ حاضر جواب اور صاف گو ہیں۔ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں ایرانی نے کانگریس کے گڑھ امیٹھی میں کانگریسی رہنما راہول گاندھی کو چیلنج دیا تھا۔ وہ نہرو گاندھی خاندان کے افراد پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے میں مشہور ہیں ۔ رافیل طیارہ تنازع سودے کے سلسلے میں حکومت پر کانگریس کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر انہوں نے متعدد بار واضح الفاظ میں پارٹی کا نظریہ پیش کیا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -چڑیا گھر میں چوہے اڑا رہے ہیں شیر خان کے لنچ؟

شیئر: