Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمین کیلئے خوش خبری! گریجویٹی کی حد 20 لاکھ روپے کردی گئی

نئی دہلی۔۔۔وزیر خزانہ پیوش گوئل نے گزشتہ روز بجٹ میں تنخواہ پانے والوں کو بڑی خوش خبری دی ہے۔ گوئل نے گریجویٹی ادائیگی کی حد کو 10 لاکھ روپئے سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کردی۔واضح ہوکہ گریجویٹی آپ کی تنخواہ کا وہ حصہ ہے جو کمپنی یا آپ کا ایمپلائر آپ کی سالانہ خدمات کے عوض دیتا ہے۔گریجویٹی  وہ فائدہ مند منصوبہ ہے جو ریٹائرہونے، ملازمت چھوڑنے یا ختم ہونے پر ملازم کو کمپنی کی جانب سے دیا جاتا ہے۔کمپنی میں عموماً5 سال کی خدمات کے بعد ہی کوئی بھی ملازم گریجویٹی کا حقدار بنتا ہے۔اصول کے مطابق۔گریجویٹی کے لئے کسی ملازمت کی مدت مسلسل 4 سال، 10 مہینے اور 11 دن ہونا ضروری ہے۔
 گریجویٹی کی رقم کب ملتی ہے؟
اختتام ملازمت پر ملنے والی رقم (گریجویٹی )کی ادائیگی کی ذمہ داری 1972 ایکٹ کے مطابق منظم شعبوں اور ایسی کمپنیوں پر عائد ہوتی ہے جہاں 10 یا اس سے زیادہ ملازمین خدمات انجام دے رہے ہوں۔گریجویٹی آپ کی تنخواہ کا حصہ ہوتی ہے۔اس کا فائدہ ریٹائرمنٹ کے دوران ہوتاہے اور 5 سال کی نوکری کے بعد بھی اس کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -اپوزیشن کے ہنگاموں کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی

شیئر: