Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض : عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عطیہ خون مہم

نائب سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز نے کیمپ کا افتتاح کیا اور خود بھی خون کا عطیہ دیا
کے این واصف ۔ ریاض
    عثمانیہ یونیورسٹی المنائی ایسوسی ایشن نے یوم جمہوریہ ہند کی مناسبت سے کنگ فہد میڈیکل سٹی بلڈ بینک ریاض میںخون کا عطیہ دینے کیلئے  کیمپ کا انعقاد کیا جس کا افتتاح نائب سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان نے کیا۔  نائب سفیر ڈاکٹر سہیل نے خود بھی خون کا عطیہ دے کر مثال قائم کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر انجینیئر محمد مبین کے مطابق  کیمپ میں 153افراد نے خون کا عطیہ دیا جس میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ مبین نے کہا کہ خون دینا ایک بیش قیمت عطیہ ہے کیونکہ یہ انسانی جان بچانے کے کام آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا مقصد اس کا ر خیر کی جانب عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔ عطیہ  کیمپ کے اانعقاد میں جن سماجی کارکنان اور تنظیموں کے اراکین کا تعاون  رہا، ان میں پی وینو مادھو ، محمد شہباز فاروقی، تقی الدین میر، سہیل صدیقی، سید عتیق ، عبدالرحمان صادق، محمد کلیم احمد، محمد فاروق وغیرہ شامل تھے۔ مبین نے تمام خون دینے والوں کا بھی ایسوسی ایشن کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  - -امارات میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کیلئے کوشاں ہیں ،زلفی بخاری

شیئر: