Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی نے نفرت کو بڑھا دیا ہے‘ احسن اقبال

لاہور: ن لیگ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری شیخ رشید اور فواد چوہدری کی زبان میں جواب دینے کی تربیت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہذب ممالک میں ایسا سلوک تو کسی دشمن کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا جیسا ن لیگ کی قیادت کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں سروسز اسپتال میں نواز شریف کی عیادت کے موقع پر میدیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کے علاج کے معاملے پر لاپروائی کی گئی ہے جس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ ن لیگ کے قائد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کے دل کا 2 بار آپریشن ہو چکا ہے ،میاں صاحب جیل میں سخت گرمی اور سخت سردی برداشت کرتے رہے ہیں۔ 3 باروزیراعظم رہنے والے کے ساتھ ایسے سلوک سے بیرونی دنیا میں کوئی اچھا پیغام نہیں جا رہا، پی ٹی آئی نے نفرت کو اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ ہر مسئلے کو مذاق بنایا جا رہا ہے ۔
 

شیئر: