Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیشت کی تباہی ،ایک اور بری خبر

   اسلام آباد... مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسٹینڈرڈز اینڈ پورز کی رپورٹ پر ردعمل میں کہاہے کہ عالمی معاشی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ نااہل حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے نے حکومت کی نااہلی، جھوٹ اور دھوکہ دہی کا بھانڈہ عالمی چوراہے ہیں پھوڑا ہے۔ پاکستان کی ساورن ریٹنگ منفی بی ہونے سے حکومتی نالائقی ثابت ہوگئی، یہ ملک کے لئے اچھی خبر نہیں۔ عمران خان جب سے آئے ہیں، بدقسمتی سے قوم کو ہر روز ایک ب±ری خبرہی مل رہی ہے ۔ ا سٹینڈرڈز اینڈ پورز کا حکومت کی معاشی کارکردگی توقعات سے بھی ب±ری ہونے کا بیان لمحہ فکریہ ہے۔ خدانخواستہ صورتحال میں بہتری نہ ہوئی تو ملک وقوم کے لئے سنگین مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ رپورٹ بتارہی ہے کہ موجودہ نالائق ٹیم پاکستان کی معیشت کو تباہی وبربادی سے دوچار کرنے کے درپے ہے ۔ عالمی ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال اور داخلی کیفیت ان کی سابقہ توقعات سے بھی بہت بری رہی ہے۔ رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ 2018ءکے عام انتخابات کے بعد سے مالیاتی عدم توازن کے پہلو پر توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ مالیاتی بحالی اور بیرونی سطح پر امور کی بہتری کے امکانات ختم ہونے کی بات عالمی سطح پر ملکی ساکھ کے لئے بڑا دھچکہ ہے۔ رپورٹ ثابت کررہی ہے کہ حکومت دانستہ ملک کو دیوالیہ پن کی کھائی کی طرف لیجارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عالمی ساکھ کے حوالے سے سوالات کا ابھرنا ہر محب وطن کے لئے پریشان کن بات ہے۔ رپورٹ میں سی پیک پر کام کی رفتار سست ہونے کی تصدیق ہونے سے ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کیا ہے؟ عالمی ادارے نے واضح کردیا کہ حکومت کی کوئی معاشی سمت اور کوئی معاشی وژن نہیں۔

شیئر: