Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے ،میڈیکل بورڈ

لاہور...سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے تشکیل دیئے گئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کے دل کے ا سپیشلائز علاج کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے۔تمام سفارشات بھجوادیں۔انہیں پی آئی سی شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس 3 ٹرمز آف ریفرنس تھے۔پہلے دن نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز میڈیکل بورڈ میں شامل تھے۔نواز شریف کے طبی معائنے کے علاوہ انکے خون، ہارمون، دل، سٹی ا سکین کئے ۔ گردے،ٹانگوں، آنکھوں، دماغ کے خون کے شریانوں کے ٹیسٹ کئے ۔ فائنل طبی تفصیلی معائنہ کیا ہے۔محکمہ داخلہ کو تمام سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب کسی مریض کا ٹیسٹ کیا جاتاہے آئینی طور پر ٹیسٹ کی رپورٹ کسی کو نہیں بتا سکتے۔ سب سے پہلے مریض اور اس کے بعد لواحقین کو رپورٹ بارے بتایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں کا مسئلہ، خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے اور انکی دوائیوں میں بھی معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔ سفارش کی ہے کہ انکا عارضہ قلب کے لئے سپیشلائزڈ طبی معائنہ کیا جائے۔انہیں پی آئی سی شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔

شیئر: