Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول نے معافی مانگ لی ، اب شکوہ نہیں، شیخ رشید

  فیصل آباد ...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے معافی مانگ لی ۔ اب ان سے کوئی شکوہ نہیں۔ پتھری کا علاج دم سے ہوتا ہے ۔نواز شریف کو دم کرانے کےلئے لال حویلی آنا چاہیے۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شریف برادران اللہ کی پکڑ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دے، وہ 20 سال سے بیمار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 30مارچ تک ڈیل یا ڈھیل کا پتہ چل جائے گا۔اس مرتبہ مفت کا این آر او نہیں ہو گا کچھ دینا پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ این آر او نہیں کرے گا، چلمن کے پیچھے بہت چیزیں چل رہی ہیں۔ شہباز شریف مجھ سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری بلو را نی سے صلح ہو گئی ورنہ آج میں بہت بڑا بیان دینے والا تھا ۔ را نا ثنا ءللہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بد بو دار شخص ہے میں یہاں بد بو پھیلا نا نہیں چاہتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جد و جہد آزادی میں انکے ساتھ ہیں۔ آج پاکستان کی خارجہ پالیسیاں پاکستان میں بن رہی ہیں۔ کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی اس ملک کی معیشت کی علامت ہو تی ہے ۔ شیخ رشید نے کہاکہ منی بجٹ میں اچھے فیصلے کئے گئے ۔عمران خان اور وزیر خزا نہ کی معا شی پا لیسیاں کام کر گئیں۔ 

شیئر: