Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں آتشزدگی، 2بچے ہلاک

مدینہ منورہ ۔۔۔ یہاں الکردی کے مقام پر آتشزدگی سے 2بچے ہلاک اور ایک خاتون اور ایک بچہ جھلس گئے۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل خالد مبارک نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آگ 2منزلہ عمارت کی زمینی منزل کے ایک فلیٹ میں لگی تھی۔ ایک خاتون اور بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 2بچے آگ میں جل کر ہلاک ہوگئے۔ آگ پر قابو پالیا گیا۔ بچوں کی شرارت کے باعث آگ لگی تھی۔
  

شیئر: