واشنگٹن۔۔۔افغانستان میں موجود اعلیٰ امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر نے کہاہے کہ طالبان کے ساتھ سیاسی مذاکرات افغانستان میں امریکی معرکہ کے اختتام کا ایک اہم حصہ ہے۔ افغانستان میں کوئی ایسا معرکہ ختم نہیں ہونے والا جو دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرے۔ 2001 میں دنیا پر یہ واضح تھا کہ ہم افغانستان میں کیا کر رہے ہیں جبکہ 2019 میں بھی وہاں ہمارا قومی مفاد ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے ۔جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ امریکہ اور نہ ہی طالبان اس پوزیشن میں ہیں کہ وہ جنگ جیت سکیں لہٰذا یہ سیاسی حل کی طرف دیکھنے کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی مذاکرات مثبت ہیں کیونکہ کوئی بھی فریق اپنی عسکری طاقت سے نہیں جیت سکتا اور اگر کوئی فوجی طاقت سے نہیں جیت تو آپ کو ادھر سیاسی حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں امریکی معرکے کے اختتام میں طالبان ایک اہم حصہ ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے۔انٹرویو کے دوران ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہیں افواج کو واپس گھر بھیجنے کے احکامات ملے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ نہیں۔جنرل ملر نے واضح کیا کہ افغانستان میں کوئی ایسا معرکہ ختم نہیں ہونے والا جو دہشت گردوں کو ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ 2001 میں دنیاپر یہ واضح تھا کہ ہم افغانستان میں کیا کر رہے ہیں جبکہ 2019 میں بھی وہاں ہمارا قومی مفاد ہے جس کی حفاظت کی ضرورت ہے۔