Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کے فروغ سے غربت کی شرح کم ہوگئی،عمران

 اسلام آباد ... وزیر اعظم عمران خان نے تمام علاقوں میں مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے صوبوں میں بلدیاتی نظام مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صوبائی مالیاتی ایوارڈ پر عملدرآمد پر بھی زور دیا تاکہ پسماندہ علاقوں کو وافر وسائل فراہم کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے مواقع بروئے کارلانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سیاحت کے فروغ سے گزشتہ 3 سال کے دوران خیبرپختونخوا میں غربت کی شرح میں کمی آئی ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کی تعمیر اور گوادر میں ترقیاتی عمل سے بلوچستان کی عوام کے لئے سماجی و معاشی ترقی کے بے شمار موقع میسر آئیں گے۔ وزیر اعظم سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ بلوچستان کی عوام کو درپیش مسائل سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک کی تعمیر اور گوادر میں ترقیاتی عمل سے بلوچستان کی عوام کے لئے سماجی و معاشی ترقی کے بے شمار موقع میسر آئیں گے۔ بلوچستان کی عوام کی ترقی خصوصا نوجوانوں کو ہنر مند بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نوجوانوں کو ہنر سکھانے کےلئے بلوچستان میں ٹیکنیکل کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ بلوچستان میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سولر انرجی کو بروئے کار لانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ 

شیئر: