بالی وڈ کے مشہور اداکار رنویر سنگھ اپنی فلموں سے انڈسٹری میں مقبول ہورہے ہیں۔ حال ہی میں رنویر نے کہاہے کہ وہ رنبیر کپور کو اپنا من پسند اداکار مانتے ہیں۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رنبیر کپور ایک ذہین اور میرے پسندیدہ اداکار ہیں ۔وہ بالی وڈ کے پرکشش مردوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے رنبیر کےساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرڈالا۔ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں نئی فلم' گلی بوائے' کی تشہیری مہم چلارہے ہیں۔