بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان کو حال ہی میںکریئرکی تیسری فلم کی آفر ہوئی ہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان کو باغی تھری میں ٹائیگر شروف کی ہیروئن بننے کی پیشکش کی گئی مگر سارہ نے فلم میں کام کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیاہے کہ ان کا کردار ہیرو کے برابر نہیں ہوگا لہٰذا وہ ایسی فلم میں کام نہیں کرسکتیں جہاں زیادہ اہمیت ہیرو کے کردار کو دی جائے۔