پاگل ہوں جو لڑائی جھگڑا کروں گا؟
ملتان...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ میں وزارت کا بھوکا ہوں ۔ کیا میں پاگل ہوں جو لڑائی جھگڑا کروں گا؟ ۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں جھگڑا کرنے نہیں جا رہا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول نے مجھ سے متعلق غلط بات کی تھی، وہ بچہ ہے، میرا جانی ہے، اس نے معافی مانگ لی ۔میں نے بھی اسے معاف کر دیا ۔ اللہ تعالیٰ صلح صفائی کو پسند کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری او رمحمد نوازشریف نے ملکی خزانہ لوٹا ۔کسی بھی صورت ڈاکوﺅں کو نہیں چھوڑنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کو چلانا محمد شہبازشریف کاکام ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے تک وہ پی اے سی کو چلائیں ۔پروڈکشن آرڈر جاری کرنا آئینی اور قانونی بداخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میرا نام خود پی اے سی میں شامل کیا ۔ پاگل ہوں جو لڑائی جھگڑا کروں گا؟ ۔انہوں نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں جھگڑا کرنے نہیں جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ جلد پریس کانفرنس کر کے سیاسی حالات سے متعلق قوم کو بتاوں گا ۔کوئی ڈیل یا ڈھیل وزیراعظم کی اجازت کے بغیرنہیں ہوسکتی۔